پیرس،8مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فرانسیسی صدارتی الیکشن کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں امانوئل ماکروں کے ہاتھوں شکست کے بعد دائیں بازو کی رہنما میرین لے پین اب آئندہ ماہ ملک میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات پر نظریں لگائے بیٹھی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لے پین کی پارٹی ’نیشنل فرنٹ‘ کا نام تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ اسے وسعتدی جا سکے اور مزید حامی تلاش کیے جا سکیں۔ میرین لے پین عندیہ دی چکی ہیں کہ وہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران اپنی تحریک کو از سر نو تشکیل دیں گی تاکہ مستقبل میں وہ مزید بڑی سیاسی قوت کے طور پر سامنے آ سکیں۔ دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی امیدوار میرین لے پین صدارتی الیکشن میں ناکام رہیں تاہم پارٹی کے حق میں ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالے گئے۔